CSS past paper
CSS Urdu Literature Past Paper 2025
CSS Urdu Literature 2025 carries 100 marks over 3 hours. It has 4 questions.
- Marks
- 100
- Time
- 3 hours
- Questions
- 4
How to attempt: Attempt ALL questions.
Questions
Question 1 (Part I) is the paper's MCQs, which are not reproduced here.
- Q. 2
- (الف)درج ذیل میں سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے اور شاعر کا نام بھی لکھیئے۔(15)
- (جزو اوّل)
- (1)فروغ شعلۂ خس یک نفس ہےہوس کو پاسِ ناموسِ وفا کیا
- (2)نفس موجِ محیط بے خودی ہےتغافل ہائے ساقی کا گلہ کیا
- (3)دماغِ عطر پیراہن نہیں ہےغمِ آوارگی ہائے صبا ، کیا
- (4)یہ قاتل وعدہ صبر آزما کیوںیہ کافر فتنہ طاقت ربا کیا؟
- (جزو دوم)یہ ہاتھ سلامت ہیں جب تکاس خوں میں حرارت ہے جب تکاس دل میں صداقت ہے جب تکاس نطق میں طاقت ہے جب تکان طوق و سلاسل کو ہم تمسکھلائیں گے شورش بربط و نَےوہ شورش جس کے آگے زبوںہنگامہ طبل قیصرو کَےآزاد ہیں اپنے فکر و عملبھرپور خزینہ ہمت کااک عمر ہے اپنی ہر ساعتامروز ہے اپنا ہر فردایہ شام و سحر یہ شمس و قمریہ اختر و کوکب اپنے ہیںیہ لوح و قلم یہ طبل و علمیہ مال و حشم سب اپنے ہیں
- (ب)مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کا جواب دیجیئے۔(10)
فیض کی شاعری میں جذبہ اور نظریہ دونوں موجود ہیں۔ ڈاکٹر انور سدید کے اس خیال کی روشنی میں دستِ صبا کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیجیے ۔
یا
ناصرکاظمی نے عصری و ملکی حالات کی سنگینی کو میر کے پُرسوز اور دھیمے لہجے میں پیش کیا۔ دلائل سے وضاحت کیجیے ۔
- Q. 3
- (الف)احمد ندیم قاسمی نے پنجاب کے دیہات کو اُردو ادب میں اعتبار بخشا۔ "کپا س کا پھول" کے تناظر میں بحث کیجیے ۔(15)
یا
’’ہم عہد یوسفی میں جی رہے ہیں‘‘ اس بیان کی روشنی میں مشتاق احمد یوسفی کے فنِ طنز و مزاح سے آگاہ کیجیے ۔
- (ب)درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجیے ۔ مصنّف اور کتاب یا مضمون کا حوالہ بھی دیجیے۔(10)
ایک نہیں دو گالیاں____ بار بار دو گالیاں جو سیٹھ نے بالکل پان کی پیک کی مانند اپنے منہ سے اگل دی تھیں ۔ اس کے کانوں کے پاس زہریلی بھڑوں کی طرح بھنبھنانا شروع کر دیتی تھیں۔ اور وہ سخت بے چین ہو جاتا تھا وہ کیسے ۔۔۔ اس ۔۔۔ اس کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ اس گڑبڑ کا نام کیا رکھے جو اس کے دل میں اور دماغ میں ان گالیوں نے مچا رکھی تھی۔ وہ کیسے اس تپ کو دور کر سکتا تھا۔۔۔ اس کا دماغ تو اس وقت ایک ایسا اکھاڑا بنا ہو اتھا جس میں بہت سے پہلوان کشتی لڑ رہے ہوں جو خیال بھی وہاں پیدا ہوتا کسی دوسرے خیال سے جو پہلے ہی سے وہاں موجود ہوتا بھڑ جاتا او روہ کچھ سوچ نہ سکتا۔
یا
والئی ریاست اپنے علاقہ کا حاکم با اختیار ہے۔ سیاہ وسفید کا مالک ہے لیکن اس کے ساتھ ایک ایسی پچ لگی ہوتی ہے جس کے سامنے سارے اختیارات دھرے رہ جاتے ہیں۔ یہ ایک عجیب و غریب شخص ہوتا ہے۔ نہ صاحبِ اختیار، نہ صاحبِ جاہ و منصب، نہ غیر معمولی قابلیت اور ذہانت رکھتا ہے لیکن سب کچھ سمجھا جاتا ہے اور سب کچھ کر گزرتا ہے۔ یہ رزیڈنٹ بہادر ہیں، راج پاٹ تو حضور کا ہے لیکن کنکوے کی ڈور ’’صاحب عالی شان بہادر‘‘ کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ یہاں بڑے بڑے مدعیوں کے دعوے باطل ہو جاتے ہیں اور بڑے بڑے مدبروں کی تدبیریں بے سود ثابت ہوتی ہیں۔ بڑے صاحب کی نظرپھری ایک دنیا پھر جاتی ہے۔
- Q. 4درج ذیل نثرپاروں میں سےکسی ایک کی تلخیص کیجئے۔(10)
انسانی زندگی ایک ایسے عملِ مسلسل کا نام ہے جس کا طبعی تحرک کبھی ختم نہیں ہوتا اور جس کی صبا رفتاری کے آگے کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی کرنا ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ برگساں نے زندگی کو ایک ایسے صبا رفتار گھوڑے سے تشبیہ دی ہے جو افق کی تلاش میں سرگرداں کسی مقام پر ٹھہرے بغیر بڑھتا چلا جاتا ہے۔ یوں بھی حرکت ایک مطلق حقیقت ہے اور سکون باعتبارِ اضافت ہے۔ جو زائد حرکت کی نسبت سے ساکن اور کم حرکت کی نسبت سے متحرک ہوتا ہے۔ اس تسلسل حیات کے برعکس جب جمود کا ذکر ہوتا ہے تو اس سے مراد زندگی کی رفتار کو روک دینا یا اسے جامد کرنا نہیں ہوتا بلکہ مقصد یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ زندگی سے تخلیق کی تازگی مفقود ہو گئی ہے اور اسلوبِ حیات ایک گِھسے پِٹے سانچے کو قبول کرنے لگا ہے۔ ایسی صورت میں زندگی کا تسلسل حیوانی سطح پرتو قائم رہتا ہے لیکن اس میں جدت اور تنوع کا کوئ پہلو نظر نہیں آتا ۔
یا
موسم، ماحول،فطرت، لینڈ سکیپ، جغرافیہ یا جو بھی نام دے لیں ان سے شاعر کی جذباتی ہم آہنگی کوئی ایسی عجیب پُراسرار یا بعیداز فہم نہیں ہونی چاہیے۔ شدتِ احساس، نفسی تناؤ یا اعصابیت کی بنا پر شاعر عام لوگوں کے مقابلہ میں موسمی تغیرات کا حساس پیمانہ ثابت ہو سکتا ہے۔ نازک طبع شاعر کے اعصاب تو موسم کےتال پر دھڑکتے ہیں۔ گرمی سے کملا جاتے ہیں۔ سردی سے حظ اُٹھاتے ہیں۔ برسات سے سرشار ہوتے ہیں،حبس سے پُرتناؤ رہتے ہیں اور برسات میں دھمال ڈالتے ہیں۔اس لیے اگر شعراء نے بدلتی رتوں سے تخلیقی اثرات قبول کرتے ہوئے اشعار کو موسم کا آئینہ بنا دیا تو یہ تعجب خیز نہ ہونا چاہیے البتہ برعکس ہونا باعث تعجب ہو سکتا ہے ۔
- Q. 5کسی ایک موضوع پر سیر حاصل مضمون لکھیئے۔(20)
- (الف)پاکستانی ادب پر علاقائی اثرات
- (ب)حلقئہ اربابِ ذوق
- (ج)کلاسیکی عہد میں اُردو شاعری
- Part-II is to be attempted on the separate Answer Book.
- Attempt ALL questions.
- All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
- Write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q.Paper.
- No Page/Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
- Extra attempt of any question or any part of the question will not be considered.