Skip to content
All Urdu Literature papers

CSS past paper

CSS Urdu Literature Past Paper 2017

CSS Urdu Literature 2017 carries 100 marks over 3 hours. It has 4 questions.

Marks
100
Time
3 hours
Questions
4

How to attempt: Attempt ALL questions.

Questions

Question 1 (Part I) is the paper's MCQs, which are not reproduced here.

  1. Q. 2
    • (الف)
      درج ذیل میں سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجیے۔ شاعر کا نام بھی لکھیے۔
      (15)
      • (جزو اوّل)
        • (۱)
          مرتے ہیں آرزو میں مرنے کیموت آتی ہے پر نہیں آتی
        • (۲)
          ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھیکچھ ہماری خبر نہیں آتی
        • (۳)
          کوفت سے جان لب پہ آئی ہےہم نے کیا چوٹ دل پہ کھائی ہے
        • (۴)
          سائے میں تاک کے مجھے رکھا اسیر کرصیاد کے کرم سے قفس آشیاں ہوا
      • (جزو دوم)
        • (۱)
          جہاں تازہ کی افکار تازہ ہے نمودکہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا
        • (۲)
          ہوا گر خود نگر خود گر و خود گیر خودییہ بھی ممکن ہے کہ تو موت سے بھی مر نہ سکے
        • (۳)
          مرد خدا کا عمل عشق سے صاحب فروغعشق ہے اصل حیات موت ہے اس پر حرام
        • (۴)
          عشق دم جبرئیل، عشق دل مصطفیٰعشق خدا کا رسول، عشق خدا کا پیغام
    • (ب)
      مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک سوال حل کیجیے۔ اشعار سے دلائل بھی دیجیے۔ناصر کاظمی کی غزل ان کے تجربے اور دل کی واردات کا اظہار تھی۔یافیض احمد فیض کی غزل سے موضوعات کا اجمالی جائزہ پیش کیجیے۔
      (10)
  2. Q. 3
    • (الف)
      شبلی کا ذہن منطقی ترتیب کا حامل تھا۔ استدلال ان کا مزاج، تخیل کمال۔ اس حوالے سے سیرت النبیؐ کے اسلوب پر رائے دیجیے۔یامشتاق احمد یوسفی ادبی طنز و مزاح کے اُفق کا درخشندہ ستارہ ہیں۔ "آبِ گم" کے مضامین پر مختصر مگر جامع رائے دیجیے۔
      (15)
    • (ب)
      مندرجہ ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجیے نیز مضمون کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیے۔"مگر انسان کی بھلائی اخیر تک جاری رہتی ہے۔ میں تمام انسانوں کی روح ہوں، جو مجھ کو تسخیر کرنا چاہے انسان کی بھلائی میں کوشش کرے، کم سے کم اپنی قوم کی بھلائی میں دل و جان و مال سے مساعی ہو۔ یہ کہہ کر وہ دلہن غائب ہو گئی۔ اور بڈھا پھر اپنی جگہ آ بیٹھا۔"یا"اس تقریر سے ہمارا مطلب یہ ہے کہ تمام خرابیوں کی جڑ جو ہم پر نازل ہیں یہی ہے کہ ہم نے اپنے دل کو اور اپنے اندرونی قویٰ کو بالکل خراب کر دیا ہے۔ علم جو حاصل کرتے ہیں وہ بھی بعوض اس کے کہ روحانی قویٰ کو شگفتہ و شاداب کرے۔ ان کو پژمردہ بلکہ مردہ کر دیتا ہے اور ہمارے قویٰ کو جو درحقیقت سرچشمے تمام نیکیوں کے ہیں بالکل کمزور اور ناکارہ کر دیتا ہے۔"
      (10)
  3. Q. 4
    کسی ایک نثر پارے کی تلخیص کیجیے۔
    (10)
    • (۱)
      "واللہ باللہ اگر کسی شہزادے یا امیر زادے کے دیوان کا دیباچہ لکھتا تو اوس کی اتنی مدح نہ کرتا جتنی تمہاری مدح کی ہے۔ ہم کو اور ہماری روش کو اگر پہچانتے تو اتنی مدح کو بہت جانتے۔ قصہ مختصر تمہاری خاطر کی اور ایک فقرہ تمہارے نام کا بدل کر اوس کے عوض ایک فقرہ اور لکھ دیا۔ اسِ سے زیادہ بھئی میری روش نہیں۔ ظاہرً تم خود فکر نہیں کرتے۔ اور حضرات کے بہکانے میں آ جاتے ہو۔ وہ صاحب تو بیشتر اس نظم و نثر کو مہمل کہیں گے، اس واسطے کہ اون کے کان اس آواز سے آشنا نہیں۔ جو لوگ کہ قتیل کو اچھے لکھنے والوں میں جانیں گے، وہ نظم و نثر کی خوبی کو کیا پہچانیں گے۔"
    • (۲)
      "آپ کا وہ خط جو آپ نے کانپور سے بھیجا تھا، پہنچا۔ بابو صاحب کے سیر و سفر کا حال اور آپ کا لکھنؤ جانا اور وہاں کے شعرا سے ملنا سب معلوم ہوا۔ اشعار جناب رند کے پہنچنے کے ایک ہفتہ بعد درست ہو گئے اور اصلاح اور اشارے اور فوائد جیسا کہ میرا شیوہ ہے، عمل میں آیا۔ جب تک کہ اون کا یا تمہارا خط نہ آوے اور اقامت گاہ معلوم نہ ہو، میں وہ کاغذ ضروری کہاں بھیجوں اور کیونکر بھیجوں؟ اب جو تمہارے لکھنے سے جانا کہ ۱۹۔ فروری تک اکبر آباد آؤ گے تو میں نے یہ خط تمہارے نام لکھ کر لفافہ کر رکھا ہے۔ آج انیسویں ہے، پرسوں اکیسویں کو لفافہ آگرے کو روانہ ہوگا۔ بابو صاحب کو میں نے خط اس واسطے نہیں لکھا کہ جو کچھ لکھنا چاہیے تھا وہ خاتمۂ اوراق اشعار پر لکھ دیا ہے۔ تم کو چاہیے کہ اون کی خدمت میں میرا اسلام پہنچاؤ اور سفر کے انجام اور حصول مرام کی مبارکباد دو اور اوراق اشعار گزرانو اور یہ عرض کرو کہ جو عبارت خاتمے پر مرقوم ہے اوس کو غور سے پڑھیے اور اپنا دستور العمل گردانیے۔ نہ یہ کہ سرسری دیکھیے اور بھول جائیے۔ بس تمام ہوا وہ پیام کہ جو بابو صاحب کی خدمت میں تھا۔"
  4. Q. 5
    کسی ایک موضوع پر مضمون تحریر کیجیے۔
    (20)
    • (۱)
      "قومی زبان ملک و قوم کے تشخص کو اُجاگر کرتی ہے۔" دلائل سے ثابت کیجیے۔
    • (۲)
      "فورٹ ولیم کالج کی ادبی خدمات اور اُردو ترجمے کی روایت کے اُردو ادب پر اثرات۔" تفصیل سے روشنی ڈالیے۔
    • (۳)
      "دہشت گردی ہماری تہذیبی تربیت کی کمزوری کا نتیجہ ہے۔" تفصیل سے لکھیے۔
  1. Part-II is to be attempted on the separate Answer Book.
  2. Attempt ALL questions.
  3. All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
  4. Candidate must write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q. Paper.
  5. No Page/Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
  6. Extra attempt of any question or any part of the attempted question will not be considered.

FPSC's wording, numbering and marks, as printed. Obvious misprints (a garbled word, a broken number) are corrected; everything else is kept as FPSC printed it.

The written exam starts with the MPT

Only candidates who pass the MCQ screening test (MPT) sit the written papers. Practice the 200-question MPT under exam conditions first.