CSS past paper
CSS Urdu Literature Past Paper 2020
CSS Urdu Literature 2020 carries 100 marks over 3 hours. It has 4 questions.
- Marks
- 100
- Time
- 3 hours
- Questions
- 4
How to attempt: Attempt ALL questions.
Questions
Question 1 (Part I) is the paper's MCQs, which are not reproduced here.
- Q. 2
- (الف)درج ذیل میں سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے اور شاعر کا نام بھی لکھیئے۔(15)
- (جزو اوّل)
- (1)کن نیندوں اب تو سوتی ہے اے چشم گریہ ناکمژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا
- (2)بے پردہ سوئے وادی مجنوں گزر نہ کرہر ذرہ کے نقاب میں دل بے قرار ہے
- (3)تمہیں کہو رند و محتسب میں ہے آج شب کون فرق ایسایہ آ کے بیٹھے ہیں میکدے میں وہ اٹھ کے آئے ہیں میکدے سے
- (4)امید نہیں جینے کی یہاں صبح سے تاشامہستی کو یہ سمجھو کہ ہے خورشید لب بام
- (جزو دوم)یہ طہران جو تیرے خوابوں میںپاریس کا نقش ثانی تھایوں تو یہاں رہگذاروں میںبہتا ہے ہر شام سیما فروشوں کا سیلاب جارییہاں رقص گاہوں میں اب بھیبہت جھلملاتی ہیں محفل کی شمعیںیہاں رقص سے چوریا جام و بادہ سے مخمور ہو کروطن کے بچاریبآہنگ سنتور و تار و دف و نےلگاتے ہیں مل کروطن؛ اے وطن؛ کی صدائیںمگر کون جانے یہ کس کا وطن ہے؟
- (ب)مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کا جواب لکھیے۔(10)
ناصر کاظمی نے ہجرت کے دکھ کو اپنی تخلیق کا حصہ بنایا اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان کے فنی و فکری محاسن پر روشنی ڈالیئے۔
یا
مجید امجد نے شب رفتہ میں فرد کی تنہائی اور کرب کو شاعرانہ اداسی کا رنگ دیا ہے یہی ان کی شاعری کا غالب رنگ ہے۔ سیر حاصل تبصرہ کریں۔
- Q. 3
- (الف)مشتاق احمد یوسفی کی کتاب "آب گم" کے محاسن پر روشنی ڈالیئے۔(15)
یا
خاکہ نگاری کے بنیادی لوازمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مولوی عبدالحق کی کتاب "چند ہم عصر" کا جائزہ لیں۔
- (ب)مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک اقتباس کی تشریح کریں۔ نیز مصنف و مضمون کا نام بھی لکھیے۔(10)
"مرد معمر نے جو غالباً کسی گہری سوچ میں غرق تھا۔ اپنا بھاری سر اٹھایا۔ جو گردن کی لاغری کی وجہ سے نیچے کو جھکا ہوا تھا۔۔۔۔ کہانی!۔ میں خود ایک کہانی ہوں مگر"۔ اس کے بعد کے الفاظ اس نے اپنے پوپلے منہ ہی میں بڑبڑائے۔۔۔۔۔ شاید وہ اس جملے کو لڑکوں کے سامنے ادا کرنا نہیں چاہتا تھا جن کی سمجھ اس قابل نہ تھی کہ وہ فلسفیانہ نکات حل کر سکے۔"
یا
وسیع میدان کے چاروں طرف گپوں اور حقوں کے دور چل رہے تھے اور کھلاڑیوں کے ماضی اور مستقبل کو جانچا پرکھا جا رہا تھا۔ مشہور جوڑیاں ابھی میدان میں نہیں اتری تھیں یہ نامور کھلاڑی اپنے دوستوں اور عقیدت مندوں کے گھیرے میں کھڑے تھے۔
- Q. 4کسی ایک نثرپارے کی تلخیص کیجئے۔(10)
ایسے بھی محتاط لوگ ہیں جو پیکار و فشار زیست سے بچنے کی خاطر خود کو بے عملی کے حصار عافیت میں قید رکھتے ہیں۔ یہ بھاری اور قیمتی پردوں کی طرح لٹکے لٹکے ہی لیر لیر ہو جاتے ہیں۔ کچھ گم صم گھمبیر لوگ اس دیوار کی مانند تڑختے ہیں جس کی مہین سی دراڑ جو عمدہ پینٹ یا کسی آرائشی تصویر سے بآسانی چھپ جاتی ہے اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ نِیو اندر ہی اندر کسی صدمے سے زمین میں دھنس رہی ہے۔ بعض لوگ چینی کے برتن کی طرح ٹوٹتے ہیں کہ مسالے سے آسانی سے جڑ تو جاتے ہیں مگر بال اور جوڑ پہلے نظر آتا ہے برتن بعد میں۔ اس کے برعکس کچھ ڈھیٹ اور چپکو لوگ ایسے اٹوٹ مادے کے بنے ہوتے ہیں کہ چیونگم کی طرح کتنا ہی چباو ٹوٹنے کا نام نہیں لیتے۔ یہ چیونگم لوگ خود آدمی نہیں، پر آدم شناس ہیں۔ یہ کامیاب و کامران و کام گار لوگ ہیں۔ یہ وہ ہیں جنھوں نے انسان کو دیکھا، پرکھا اور برتا ہے اور جب اسے کھوٹا پایا تو خود بھی کھوٹے ہو گئے۔ وقت کی اٹھتی موج نے اپنے حباب کا تاج ان کے سر پہ رکھا اور ساعت گذراں نے اپنے تخت رواں پہ بٹھایا۔۔
یا
یہ سب ثقافتی سمجھوتے تسخیر و تالیف قلوب کی خاطر قرن بہ قرن ہوا کیے مگر وقت نے ثابت کر دیا کہ یہ دل کو سمجھانے والی بات تھی۔ آداب عرض اور آہنگ خسروی آنے والی رستاخیز میں کسی کی جان و مال کو۔۔۔۔۔ حتیٰ کہ خود سمجھوتے کی زبان کو بھی۔۔۔۔ نہ بچا سکے۔ وقت نے ایسے تمام دل خوش کن اور آرائشی سمجھوتوں کو خونابہ برباد کر دیا۔ مخمل کمخواب کے غلاف گرتی ہوئی دیواروں کو گرنے سے نہیں روک سکتے۔ چنانچہ وہی ہوا جو ہونا تھا۔ بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ زبان یار تو قلم کر دی جائے اخلاص و رواداری کا پرچم سرنگوں ہو جائے مگر کلچر کام گار و فتح یاب ہو۔
- Q. 5کسی ایک موضوع پر سیر حاصل مضمون لکھیئے۔(20)
- (الف)اردو نثر میں طنز و مزاح کا ارتقاء
- (ب)غالب کی شعری رسائی
- (ج)اردو ادب میں تانیثیت
- Part-II is to be attempted on the separate Answer Book.
- Attempt ALL questions.
- All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
- Write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q.Paper.
- No Page/Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
- Extra attempt of any question or any part of the question will not be considered.